لاہور: مسلم لیگ نواز کے 6 ممبر پنجاب اسمبلی قیادت کی اجازت کے بغیر وزیراعلی پنجاب سے ملنے پہنچ گئے۔

اس حوالے سے لیگی رہنما عظمیٰ بخاری نے میمبرز کی وزیراعلی پنجاب سے ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے 6 ارکان اسمبلی پارٹی قیادت سے اجازت لیے بغیر وزیراعلی سے ملاقات کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا بھی ایک رکن عثمان بزدار سے ملا ہے، ہم نے اپنے ارکان کے خلاف کارروائی کے لیے قیادت کو سفارش کردی ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کرنے والوں میں (ن) لیگ کے میاں جلیل احمد شرقپوری، چوہدری اشرف علی انصاری، نشاط احمد ڈاہا ، غیاث الدین، اظہر عباس اور  محمد فیصل خان نیازی شامل ہیں جب کہ پیپلز پارٹی کے رکن پنجاب اسمبلی غضنفر علی بھی وزیراعلیٰ سے ملے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here