پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان پاکستان کے وزیراعظم ہونے کے بجائے ٹویٹر اور تحریک انصاف کے وزیراعظم زیادہ لگ رہیں ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ تحریک انصاف کی بہتری لانے کے برعکس بدتری لا رہی ہے، جبکہ کورونا حکومت کی نااہلی کہ وجہ سے پاکستان میں پھیل گیا۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ہمارے سامنے آنے کو تیار نہیں اور ہماری غیر موجودگی میں قومی اسمبلی میں خطاب کیا، کیوں کے وہ ٹویٹر اور فیسبک کے وزیراعظم ہیں۔
لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم آج تک اسامہ لادن کے حوالے بیان پے کوئی وضاحت نہیں کرسکے،اگر اسامہ لادن شہید ہے تو آپ کا کیا موقف ہے اے پی ایس پے؟
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کیسے کہہ سکتے ہیں کہ ہماری کامیاب فارین پالیسی ہے، اگر فارین پالیسی کامیاب ہے تو کشمیر کے لوگوں سے پوچھیں تو پتا چل جائے گا۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ صحت اور تعلیم وزیراعظم کی ترجیحات میں شامل نہیں ہے۔