پیپلزپارٹی رہنما نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ غیر ذمے دار قیادت کی حکمت عملی کے نتیجے میں ملک کو نقصان ہو رہا ہے، لگتا ہے حکومت پی آئی اے کو گراؤنڈ کر دے گی۔
نفیسہ شاہ کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی کے فلور پر عمران خان اسامہ بن لادن کو شہید قرار دیتے ہیں، لیکن شہید بینطیر بھٹو کی شہادت پر انہوں نے تعزیت بھی نہیں کی۔
انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت جو دہشتگردوں کے سہولتکار ہیں وہ غدار ہیں۔