پیٹرولیم ڈویژن نے پیٹرولیم مصنوعات پر 2 روپے تک کمی کیلئے سمری ارسال کردی ہے۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی ( اوگرا) کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری موصول ہوگئی ہے۔ حکام کے مطابق سمری میں پیٹرول 2روپے فی لٹر سستا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن حکام کی مرتب کردہ سمری میں ڈیزل کی قیمت میں بھی 2 روپے کمی کی تجویز دی گئی ہے۔ اوگرا سمری میں پیٹرولیم لیوی میں اضافہ نہ کرنے کی تجویز بھی شامل ہے۔ قیمتوں میں کمی 15روز کیلئے تجویز کی گئی ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 108.35 روپے ہو جائے گی، جب کہ ڈیزل کی قیمت کم ہو کر 111.08 روپے ہو جائے گی۔
وزیراعظم کی جانب سے سمری منظور ہونے کے بعد نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے ہوگا۔