وزیر اعظم عمران خان نے این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی الیکشن میں شکست پر رپورٹ طلب کرلی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے پی ٹی آئی پنجاب کے رہنما سینیٹر اعجاز چوہدری کو ہدایت کی ہے کہ این اے 75 کے 19 فروری اور 10 اپریل کے ضمنی الیکشن کا موازنہ کیا جائے، 19 فروری کے الیکشن میں جیت اور 10 اپریل کو شکست کی وجوہات کا تعین کیا جائے۔ 

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے ہدایت کی ہےکہ رپورٹ میں ضمنی الیکشن میں شکست پر تحریک انصاف کی خامیاں بھی بتائی جائیں۔

دوسری جانب اعجاز چوہدری کی جانب سے وزیراعظم کو ایک ہفتے میں رپورٹ تیار کر نے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here