عمرکوٹ رپورٹ: اے بی آریسر
عمرکوٹ کے علاقے شادی پلی کی رہائشی خاتون پر نند اور اس کی بہو کا تشدد، متاثرہ خاتون وومن تھانہ پہنچ گئی۔ پولیس نے خاتون کو لیٹر جاری کردیا جبکہ مقدمہ تاحال درج نہ ہوسکا۔ اس حوالے سے خاتون راحیلہ کا کہنا تھا کہ نند کی بہو ناراض ہوکر میکے چلی گئی مگر اس نے الزام لگایا کہ میں نے اسے اغوا کیا ہے، جس پر اس نے باقی لوگوں سے مل کر مجھے تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔
خاتون کا کہنا تھا کہ میرے جسم پر سخت تشدد کے نشانات بحی موجود ہیں، جبکہ مقدمہ درج کروانے گئی تو ایس ایچھ او کی عدم موجودگی کے باعث مقدمہ درج نہیں ہوسکا۔