gilgit

گلگت (وی این ایس) : ایوان تجارت و صنعت گلگت بلتستان نے پاک چائینہ بارڈر ٹریڈ ایسوسی ایشن کی رکنیت بحال کردی۔ صدر جي بی سی سی آئی انجینئر حسین علی نے آج باقاعدہ چیمبر آف کامرس آفس گلگت میں پاک چاٸنہ بارڈر ٹریڈ ایسوسی ایشن کا نوٹیفیکشن جاری کردیا، گلگت چیمبر آف کامرس کی آفس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوٸے کے صدر انجینئر حسین علی نے کہا کہ پاک چائینہ تجارت کووسعت دینے اور تاجروں کے درینہ مسائل کے حل کیلئے پاک چائنہ بارڈر ٹریڈ ایسوسی ایشن کے ساتھ ملکر کام کرے گی ۔ ٹریڈ ایسوسی ایشن لاز کی پاسداری کرنے کے ساتھ پاک چائینہ تجارت کی بہتری کیلئے ایوا ن تجارت و صنعت گلگت بلتستان کے قوانین پر عملدرآمدکرے گی، پاک چائینہ بارڈر ٹریڈ ایسوسی ایشن کے صدر وسیم عباس بادامی نے صدر ایوان تجارت و صنعت گلگت بلتستان کے اقدام کو پاک چائنہ تجارت سے منسلک تاجروں کی کامیابی قراردیا اور کہا کہ پاک چائنہ تجارت سوست بارڈر کو بین الاقوامی تجارتی اصولوں پر عملدرآمد کیلئے کے ساتھ بھرپور تعاون کیاجائے گا ۔

سیکیریٹری چیمبر آف کامرس کے مطابق سوموار کے روز پاک چائنہ بارڈر ٹریڈ ایسوسی ایشن کے صدر وسیم بادامی کی درخواست پر صدر GBCCI انجینئر حسین علی نے پاک چاٸنہ بارڈر ٹریڈ ایسوسی ایشن کی بنیادی رکنیت بحال کردی ہے جس پر پاک چائنہ کاروبار سے منسلک تجارت سے وابستہ سینئرتاجر یاور حسین اور دیگر سینئر تاجروں نے تنظیم کی رکنیت کی بحالی پر خوشی کا اظہارکرتے ہوئے اسے وقت کی ضرورت قراردیا ہے۔ دوسری جانب پاک چین سرحدی تجارت سے منسلک تاجروں کے درینہ مسائل کے حل کیلئے GBCCI اور ٹرٕیڈ ایسوسی ویشن نے ملکر کام کرنے پر اتفاق کرلیا ہے انکا کہنا تھا کہ اتفاق میں برکت ہے انشاء اللہ صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز انجینئر حسین علی کی راہنمائی میں بارڈر ٹریڈ کی فعالیت اور تاجروں کے درینہ مسائل کے حل کیلئے مدد گار ثابت ہوگی ۔

انہوں نے صوباٸی حکومت اور ہوم ڈیپارٹمنٹ سے مطالبہ کیا ہےکہ تاجروں کو فوری طور پر باڈر پاسز کا اجراء کرکے تاجروں کی تسویش کو دور کیاجائے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز گلگت شہر کی ایک مقامی ہوٹل ایک اہم میٹنگ کے دوران گلگت بلتستان بھر سے آٸے ہوٸے سینکڑوں تاجروں نے متفقہ طور پر وسیم عباس بادامی کو صدر ۔ شرافت حسین کو سینٸر ناٸب صدر ۔ وارث خان کو جنرل سیکریٹری ۔ ہدایت علی چٸرمین ۔ یاور حسین اور علی یونس علی کو کوآرڈینیٹر پاک چاٸنہ بارڈر ٹریڈ ایسوسی ایشن منتخب کر لیا تھا ۔ یاد رہے کہ ٹریڈ ایوسی ایشن کی نٸی کابینہ میں گلگت بلتستان بھر سے ضلع گلگت ضلع نگر ضلع ہنزہ اور گوجال سمیت تمام اضلاع کے کاروباری حضرات کو نماٸندگی دی گٸی ہے ۔ گلگت چیمبر آف کامرس کی آفس میں منقعدہ آج کی پروقار تقریب میں بارڈر ٹریڈ ایسوسی ایشن گلگت بلتستان کی پوری کابینہ شریک تھی ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here