پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب صوبہ پی ٹی آئی منشور کا حصہ ہے اور علیحدہ صوبے کا خواب جلد شرمندہ تعبیر ہوگا۔جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ قائم کردیا گیا ہے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نےبتایا کہ ماضی میں پسماندہ علاقوں کو دانستہ طورپرنظراندازکیاگیا تاہم وزیراعلی پنجاب عثمان بزدارنظراندازعلاقوں کوساتھ لےکرچلنا چاہتے ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ گذشتہ سال کروناکی وجہ سے پالیسیوں پرعملدرآمدمیں مشکلات ہوئیں اورآج بھی ہمیں کرونا کا چیلنج درپیش ہے۔

پاک بھارت تعلقات پرمعاون خصوصی کا کہنا تھا کہ تجارت سےدونوں ملکوں کی تلخیوں کوکم کیاجاسکتاہے۔وزیراعظم نےباربارسمجھایا کہ ہم امن چاہتےہیں جنگ نہیں لیکن طاقت کےنشےمیں نریندرمودی کشمیریوں کوحق خودارادیت سےروکتارہا۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم عمران خان کشمیریوں کی عالمی سطح پربہترین ترجمانی کرتےرہےہیں

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here