کراچی : سندھ حکومت نے آئس،کرسٹل،شیشہ اورکوکین نشے کیخلاف کریک ڈاؤن کافیصلہ کرلیا اور کہا سینتھک اور نان سینتھک نشے سوسائٹی کیلئے خطرناک ہیں۔
مشیرقانون مرتضیٰ وہاب نے آئس،کرسٹل،شیشہ اورکوکین نشےکیخلاف کریک ڈاؤن کے حوالے سے محکمہ داخلہ سندھ ، ڈی جی رینجرز، ریجنل ڈائریکٹراینٹی نارکوٹکس اورآئی جی سندھ کوخط لکھ دیا۔
مشیرقانون نے خط میں کہا ہے کہ سینتھک اور نان سینتھک نشے سوسائٹی کیلئےخطرناک ہیں، ان سےمتعلق سیکیورٹی اداروں کوکاروائی کیلئے قانون کی ضرورت تھی۔
کنٹرول آف نارکوٹکس ایکٹ میں ترمیم کی گئی ہے، 12فروری کواس ایکٹ کانوٹیفکیشن بھی کیاگیاتھا، ایکٹ میں ترمیم کرکےسزائیں اورجرمانےکاتعین کردیاگیاہے، سندھ میں منشیات کی نقل وحرکت کوروکنےکیلئے اقدامات کیےجائیں۔
یاد رہے رواں سال جنوری میں سندھ اسمبلی نے آئس کو منشیات قرار دیتے ہوئے خرید ، فروخت اور استعمال پر پابندی اور سزائوں کا بل منظور کرلیا تھا ، آئس استعمال اور فروخت کرنے والے کوعمر قید اور10 لاکھ جرمانہ عائد ہوگا۔