وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ جب سے تحریک انصاف کی حکومت آئی ہے عوام پر مہنگائی کا عذاب ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہاکہ   ایم کیوایم کے سابق ایم پی اے کورنگی سید وقار شاہ، شاہد خان سواتی، ہزارہ اسٹوڈنٹس سندھ کے صدر زاہد رشید خان و دیگر نے آج پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے۔

سعید غنی نے بتایا کہ مختلف جماعتوں کے لوگوں کی بڑی تعداد میں پیپلز پارٹی میں شمولیت کا سلسلہ جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ چھ ماہ پہلے حفیظ شیخ کو ایڈوائزر سے وزیر بنایا گیا، پہلے مہنگائی نہیں تھی، تاہم حفیظ شیخ کو ہٹانے کی بنیاد مہنگائی نہیں ہے، بلکہ حفیظ شیخ کو ہٹانے کا فیصلہ پی ڈی ایم کی جیت ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا سینیٹ کے الیکشن میں، میں نے کہا تھا کہ ہم ووٹ سب سے مانگیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here