محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی میں گرم موسم میں 30 مارچ کے بعد سے ہیٹ ویو کی پیشگوئی کردی گئی ہے۔
کراچی میں دوران ہیٹ ویو شہریوں کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔
ہیٹ ویو کے دوران شہری صبح 11 بجے سے شام پانچ بجے تک باہر نکلنے سے گریز کریں۔
چٹ پٹے اور مصالحے دار کھانوں سے کچھ دن دور رہیں۔
دوران ہیٹ ویو شہریوں کے لئے دہی، لسی اور ستو گرمی میں فائدے مند ہے۔
تربوز اور خربوزہ کھائیں جو جسم میں پانی کی کمی کو پورا کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔
ضرورت کے تحت گھر سے نکلنا ہو تو سر کو ڈھانپ کر نکلیں۔
ہلکے رنگوں والے کپڑے پہنیں۔جہاں تک ممکن ہو رش سے دور اور سایہ دار مقام پر رہیں۔
اور سورج سے بچنے کے لیے چھتری کا استعمال ضرور کریں۔
بچوں کو تپتی گرمی سے ہرصورت محفوظ رکھیں۔