ممبئی: بالی وڈ کی باربی ڈول اداکارہ کترینہ کیف نے کہا کہ بھارتی فلم انڈسٹری میں قدم جمانے کیلئے سخت جدوجہد کی اس دوران تنقید اور سخت دباؤ کا بھی شکار رہی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق کترینہ نے کہا کہ اپنے فلمی کیریئر کی تمام مشکلات، اتار چڑھاؤ، کامیابیوں، ناکامیوں اور فلم انڈسٹری سے سیکھی گئی ہر بات کو الفاظ کی شکل دینا چاہتی ہوں۔
انہوں نے کہا کہ انڈسٹری میں موجود لوگوں کے رویوں اور عمل سے بہت کچھ سیکھا اور انہیں جان کر انہوں نے انڈسٹری میں اچھی کامیابی حاصل کی۔