پیپلز پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات شازیہ مری کا کہنا ہےکہ ہمیں کسی سے کوئی شکایت نہیں لیکن پیپلز پارٹی کو سلیکٹڈ کہنا مذاق سے کم نہیں، اس سے تکلیف ہوتی ہے۔
پیپلز پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات شازیہ مری نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ن لیگ کی نائب صدر کا لہجہ افسوسناک تھا، پیپلز پارٹی کو جو سلیکٹڈ کہے تو اس نے سیاست نہیں پڑھی ہے۔
پیپلز پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات شازیہ مری نے کہا کہ ہم مختلف جماعتیں ہیں، ہمارے نظریات مختلف ہیں، ہم حکومت کو جمہوری طریقے سے ہٹانے کےلیے اکٹھے ہوئے ہیں۔
شازیہ مری نے کہاکہ آصف زرداری نے 12 سال جیل کاٹی، پریشانیاں جھیلیں، بے نظیر بھٹو کو عدالت سے انصاف نہیں ملا، انہوں نے جلا وطنی اختیار کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ اونچ نیچ، اتار چڑھاؤ آتے رہتے ہیں،ہم چھوٹی موٹی غلط فہمی پر یہ موومنٹ ختم نہیں کریں گے۔