اسلام آباد: وفاقی وزیراسد عمر نے کہا ہے کہ تيسری لہرميں برطانيہ سےمنتقل ہونےوالاوائرس خطرناک ہے، ديکھ رہےہيں کہ اسپتال کيسزميں اضافہ برداشت کرسکتےہيں يا نہيں تاہم تشويشناک مريضوں کی تعداد ميں اضافہ ہوا ہے۔

اسلام آباد میں این سی او سی کا خصوصی اجلاس اسد عمر کی زیر صدارت ہوا۔اجلاس کے بعد اسد عمر نے پریس کانفرنس کرتےہوئے بتایا کہ دوہفتے قبل پابندیوں میں اضافہ کیا گیا تھا تاہم کرونا سے بچاؤ کے فیصلوں پرعمل درآمد نہیں ہورہا،تیسری لہر میں خطرناک صورتحال کا سامنا ہے۔ کرونا کی نئی اقسام تیزی سے پھیلتی ہیں اورانتہائی مہلک ہیں اور عوام کا اس کی سنگینی کا اندازہ نہیں ہےجبکہ پورا خطہ اس سے شدید متاثر ہوا ہے۔

برطانیہ سے آنے والا وائرس زیادہ تیزی سے پھیل رہا ہے۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے اور جمعہ کو ملک بھر میں2842 مریض انتہائی نگہداشت کے شعبے میں اسپتالوں میں داخل تھےاور پچھلے 12 روز میں مریضوں کی تعداد بڑھی ہے۔

اگرایسا ہی اضافہ ہوتا رہا تو چند روز میں یہ شرح مزید بڑھ جائے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here