وفاقی حکومت کی جانب سے چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر طارق بنوری کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

ایچ ای سی ترمیمی آرڈیننس 2021 لاگو ہونے کے بعد چیئرمین ایچ ای سی کی مدت دو سال کر دی گئی ہے جس کے نتیجے میں ڈاکٹر طارق بنوری کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

چیئرمین ایچ ای سی کو عہدے سے ہٹانے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ طارق بنوری کو سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مئی 2018 میں تعینات کیا تھا اور انہیں مئی 2022 تک 4 سالہ مدت پوری کرنا تھی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here