کراچی: پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ کے کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت سے ریلیز آرڈر جاری کر دیے گئے۔
حلیم عادل شیخ کی تینوں کیسز میں ريليز آرڈر جاری ہوئے۔ گزشتہ روز سندھ ہائی کورٹ نے 2،2 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض دونوں کیسز میں ضمانت منظور کی تھی۔ گھوٹکی کیس میں گزشتہ روز میرپور ماتھیلو کی عدالت نے بھی ضمانت منظور کی تھی۔ میرپور ماتھیلو سے بھی حلیم عادل شیخ کے ریلیز آرڈر پہنچ گئے ہیں۔ ریلیز آرڈر جاری ہونے کے بعد آج حلیم عادل شیخ کی رہائی ہوگی