اسٹاف رپورٹ
کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت نے محکمہ صحت سندھ کی بریفنگ اور مشاورت کے چار اپریل کو راولپنڈی میں ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے حوالے سے ہونے والا جلسہ ملتوی کرنے کا فیصلہ کرلیاہے اس ضمن میں اعلان جلد ہی کیا جائیگا۔
ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی رہنمائوں کے مشاورت کے بعد کیا ہے۔ اس حوالے سے باقائدہ اعلان کیا جائیگا۔
یاد رہے کہ محکمہ صحت حکومت سندھ نے بلاول بھٹو زرداری کو کورونا کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی تھی محکمہ صحت سندھ نے پیپلزپارٹی کو تجویز دہ ہے کہ پنجاب میں بڑھتے ہوئے کورونا کے کیسز کے پیش نظر راولپنڈی میں جلسہ منسوخ کیا جائے۔
ذرائع کے مطابق محکمہ صحت نے بلاول بھٹو کا آگاہ کیا ہے کہ راولپنڈی میں کورونا کا پھیلاؤ 17 ،سندھ میں 2 فیصد ہے،
سندھ سے جانے والے قافلے کرونا لے کر آسکتے ہیں۔
لاہور میں آئی سی یو وارڈ 95 فیصد بھر گئے ہیں ۔ فیصل آباد میں انفیکشن کی شرح 20 فی صد ہے
جس کے بعد پیپلزپارٹی کی قیادت نے راولپنڈی جلسہ ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔