‏آئی ایم ا یف کے ایگزیکٹیو بورڈ کی جانب سے پاکستان کو50 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی گئی ہے۔

آئی ایم ایف کی جانب سے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پاکستان کے 6 بلین قرض پروگرام کے بارے میں تاخیر سے جائزے مکمل کرنے کے بعد  پاکستان کو بجٹ کی حمایت کے لئے 500 ملین ڈالر کی فراہمی کی منظوری دی ہے۔

اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے ‏پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر کی قسط بجٹ سپورٹ کے طور پر جاری کی جائیگی۔

اعلامیہ کے مطابق ‏انسانی جانوں کو بچانے اورمعیشت کی مدد کرنے کیلئے پاکستان کی پالیسیاں بہتر رہی ہیں جبکہ ‏پاکستان نے شرح نمو میں اضافے، ادارہ جاری اصلا حات کیلئے جارحانہ پالیسیاں اور اقدامات کیے ہیں۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان کو مزید اصلاحات سے معاشی اعتماد اور نجی سرمایہ کاری اور حکومتی ملکیتی کمپنیوں کی کارکردگی کو بہتر کرنا اور شفافیت لانا ہوگی۔

آئی ایم ایف نے پاکستان کو کاروباری ماحول کو بہتر کرنے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ منی لانڈرنگ اور تخریبی فنانسنگ کی روک تھام کے ایکشن پلان کو مکمل کیا جائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here