اسلام آباد ۔ 30 مئی (اے پی پی) ملک بھر میں ٹڈی دل کے خلاف آپریشن کے تحت گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 لاکھ 66 ہزار ہیکٹر رقبہ کا سروے ہوا جبکہ 5600 ہیکٹر رقبہ کا ٹڈی مار ادویات سے ٹریٹمنٹ کیا گیا، مجموعی طور پر 4 لاکھ 87 ہزار ہیکٹر رقبہ پر ا سپرے کیا جا چکا ہے۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق اس وقت ملک کے 61 اضلاع میں ٹڈی دل موجود ہے۔ بلوچسستان میں 31، خیبر پختونخواہ میں 10، پنجاب میں 9 اور سندھ میں 11 اضلاع متاثر ہوئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق ٹڈی دل کے حملہ ذدہ علاقوں کا سروے اور کنٹرول آپریشن جاری ہے۔ ملک بھر میں 1113 ٹیمیں لوکسٹ کنڑول آپریشن میں حصہ لے رہی ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 3 لاکھ 66 ہزار ہیکٹر رقبہ کا سروے ہوا ہے جبکہ 5600 ہیکٹر رقبہ کا ٹڈی مار ادویات سے ٹریٹمنٹ کیا گیا ہے۔ ترجمان این ڈی ایم اے نے کہا کہ بلوچسستان میں 2800 ہیکٹر رقبہ پر اسپرے کیا گیا۔ پنجاب میں 700 ہیکٹر پر سپرے کیا گیا۔ خیبر پختونخواہ میں 900 ہیکٹر رقبہ کی ٹریٹمنٹ ہوئی۔ سندھ میں گذشتہ روز 1200 ہیکٹر رقبہ ٹریٹمنٹ کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق اب تک 4 لاکھ 87 ہزار ہیکٹر رقبہ پر ا سپرے کیا جا چکا ہے۔