لاہور: مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز کی 26 مارچ کو نیب پیشی کے معاملے پر پنجاب حکومت نے نیب لاہور کی درخواست منظور کرتے ہوئے نیب آفس کو ریڈ زون قرار دینے کی منظوری دے دی۔

پنجاب حکومت کی جانب سے 25 اور 26 مارچ  کے لئے رینجرزاور پولیس نیب آفس پر تعینات کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

پنجاب حکومت کی جانب رینجرز کی خدمات لینے کے لئے وفاقی وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا گیا۔

وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے کہا ہے کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی، امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن ہوگا، کورونا ایس او پیز کے خلاف ورزی کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جاسکتی۔

واضح رہے کہ نیب لاہور کی جانب سے پنجاب حکومت کو درخواست دی گئی، جس میں نیب کو ریڈ زون قرار دینے، رینجر اور پولیس تعینات کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here