اسٹاف رپورٹ

کراچی: سینیٹر شیری رحمان نے ٹویٹ کرتے ہوئے  کہا ہے کہ حکومت کراچی میں جہازوں کی مرمت کے ادارے اصفہانی ہینگر کو نیلام کررہی ہے۔جہازوں کی مرمت کرنے کا شعبہ اصفہانی ہینگر 70 کی دہائی میں قائم ہوا۔ 
انہوں نے کہا کہ اس ادارے میں جہازوں کی مکمل مرمت کی جاتی ہے، ادارہ نہ صرف پاکستان بلکہ دیگر ممالک کو مرمت کی سہولت دے رہا،  ادارہ حکومت کو کروڑوں پورے کا منافع دے رہا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اصفہانی ہینگر کی نجکاری سے ملکی ایئر لائن کو جہازوں کی مرمت کروڑوں روپے دے کر کرانی پڑے گی ، تباہی سرکار پی آئی اے کے اثاثے اپنے دوست احباب کو بیچ رہی ہے، روزولیٹ کی طرح اصفہانی ہینگر کی بھی بندر بانٹ کی جا رہی۔

تباہی سرکار اسلام آباد سے کراچی تک ملکی ادارے بیچنے کے اشتہار دے رہی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here