fazal ur rehman & Maryam nawaz

مولانا فضل الرحمان نے جاتی عمرا لاہور میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ملک کو درپیش صورت حال پر مریم نواز سے تفصیلی بات چیت ہوئی،  پی ڈی ایم متحد ہے، ہمیں مل کر سفرکرنا ہے۔

سربراہ پی ڈی ایم کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی سی ای سی کے فیصلے کا انتظارکریں گے، پیپلزپارٹی کوکہیں گےکہ وہ 9 جماعتوں کے فیصلے پرغورکرے۔

ان کا کہنا تھا کہ مریم نوازکی نیب طلبی کی جووجوہات بتائی گئی ہیں اس نے نیب کو بے نقاب کردیا ہے،کیا نیب اداروں کی خدمت اور ترجمانی کے لیے بنا ہے؟ مریم نوازکی پیشی کے موقع پرپی ڈی ایم کے کارکن اوررہ نما موجود ہوں گے۔

اس موقع پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ کوشش ہے پی ڈی ایم کی تمام جماعتیں متحد رہیں، عمران خان کا مستقبل اس کی اپنی کارکردگی سے جڑا ہوا ہے،پی ڈی ایم کسی موقع پر حکومت کوپتلی گلی سے نکلنے کی اجازت نہیں دے گی، اصولی فیصلہ ہوچکا ہے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر ن لیگ کا ہوگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here