اسٹاف رپورٹر
کراچی: پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے ترجمان سردار عبدالرحیم نے این ای 249 پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں جی ڈی اے کے جانب سے صوبائی الیکشن کمیشن میں نامزدگی فارم جمع کروادیا اس موقع پر فنکشنل لیگ رابطہ کمیٹی کے کنوینئر ارشد شر بلوچ ڈپٹی کنوینئر سلمان فیاض اور دیگر رہنما و کارکنانِ بڑے تعداد میں موجود تھے جی ڈی اے کے رہنما سردار عبدالرحیم نے نامزدگی فارم بھرنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے عوام کی جانب سے فنکشنل لیگ کو بڑی پیمانے پر پذیرائی مل رہی ہے اور ہم عوام کی بہلائی اور وبہبود کے لیے کام کرکے کراچی کو دوبارہ روشنیوں کا شہر بنائے گے سردار رحیم نے کہا کہ لیٹرو اور کرپٹ سیاستدانوں سے عوام کی طاقت سے ملک خاص طور پر سندھ کو ایسے سیاستدانوں سے نجات دلائیں گے جنہوں نے ملک کے خزانے کو لوٹا ہے سردار عبدالرحیم نے مزید کہا کہ 21 مارچ کو شہید سورھیہ بادشاہ کی یوم شہادت منانے کے سلسلے میں لیاقت آباد فلائی اوور برج پر جلسے عام ہوگا جس میں کراچی کا عوام بھرپور شرکت کرکے کامیاب بنائیں گے ایک سوال کے جواب سردار عبدالرحیم نے کہا کہ ہم نے خود کو عوام کے سامنے پیش کردیا ہے اب فیصلہ عوام اپنا قیمتی ووٹ دیکر کریں گے۔