ریاض : میوزک اور ٹیکنالوجی کے شوقین سعودی نوجوانوں نے ریکارڈ پیانوں بجانے والا روبوٹ تیار کرلیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی کمشنری الاحسا سے تعلق رکھنے والے تینوں سعودی نوجوان ٹیکنالوجی اور میوزک میں دلچسپی رکھتے ہیں اسی لیے انہوں نے ایسا روبوٹ تیار کیا ہے جو پیانو بجا سکتا ہے۔

ٹیم کے سربراہ احمد الحاجی نے بتایا کہ بچپن سے ہی میوزک کا شوق تھا اور ٹیکنالوجی میں بھی دلچسپی تھی، اسی لیے دونوں شعبوں کے ماہرین کو جمع کیا اور ریکارڈ وقت میں پیانو بنالیا۔

انہوں نے بتایا کہ ہم نے اپنے کام کو تقسیم کیا اور کم وقت میں ایک ایک حصّہ تیار کرکے پیانسٹ روبوٹ مکمل کیا۔

الحاجی نے بتایا کہ پیانو فور کی تیاری کے دوران بہت سارے مسائل پیش آئے۔ سب سے بڑی مشکل یہ تھی کہ ٹیم کا ہر فرد مختلف علاقے میں کام کررہا تھا۔ دوسرا مسئلہ یہ تھا کہ ہمارے ہاتھ تنگ تھے اور مطلوبہ بجٹ ہمارے پاس نہیں تھا اور ضروری اشیاء بھی موجود نہیں تھیں لیکن تعاون کے جذبے نے ہمیں ریکارڈ وقت میں پیانو بجانے میں کامیابی دی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اس کے ذریعے یہ پیغام دینے کی کوشش کی ہے کہ فن اور ٹیکنالوجی کا سنگم ممکن ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here