اسلام آباد:موجودہ سیاسی صورتحال کے پیش نظر وزیر داخلہ شیخ رشید نے قطر کا دورہ مختصر کر دیا، آج رات واپس پہنچیں گے۔ کل وزیراعظم سے ملاقات متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی ایک ہی دن میں قطر سے واپسی خبریں ہیں۔ انہوں نے موجودہ سیاسی حالات کی پیش نظر اپنا قطر کا سرکاری دورہ مختصر کر دیا ہے۔

کل شیخ رشید کی وزیر اعظم عمران خان سے ون ان ون ملاقات متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق شیخ رشید بدھ کے بجائے آج رات ہی وطن واپس پہنچیں گے۔

وزیر داخلہ شیخ رشید کل وفاقی کابینہ کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ انہوں نے آج دوحہ میں قطری وزیراعظم خالد بن خلیفہ اور دیگر حکام سے ملاقاتیں کی تھیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here