لاہور ہائیکورٹ نے ڈاکٹر شہباز گل پر حملے کا نوٹس لے لیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل پر انڈے اور سیاہی پھینکنے کے معاملے پر جسٹس ملک شہزاد نے سخت نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔

جسٹس ملک شہزاد احمد نے سی سی ٹی وی کے ذریعے شناخت کر کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کر دی۔

جسٹس ملک شہزاد نے کہا کہ پولیس کسی بے گناہ کے ساتھ زیادتی نہ کرے، ہائیکورٹ میں آنے والا ہر شحص قابل احترام ہے، شہباز گل پر سیاہی اور انڈے پھینکنے پر تشویش ہے، ہائیکورٹ کے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ذمہ داروں کی شناخت کی جائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر شہباز گل پر انڈے اور سیاہی پھینکی گئی تھی۔

پی ٹی آئی کارکنوں نے انڈے پھینکنے والے شخص پر تشدد بھی کیا۔ شہباز گل نے کہا کہ یہ غنڈہ گردی ہے اور اپنے کرتوتوں کی سیاہی مجھ پر پھینک رہے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here