پاکستان ڈیموکریٹک موومنت کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ تبھی ملک چلے گا جب آئین پر عمل درآمد ہو گا۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم تصادم نہیں چاہتے ہیں اور نہ چاہتے تھے۔

انہوں نے کہا ہے کہ کل پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس ہو گا جس میں لانگ مارچ کے حوالے سے لائحہ عمل ترتیب دیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ میں آج دوہراتا ہوں کہ سینیٹ انتخابات انجنئیرڈ تھے ورنہ سینیٹ انتخابات میں جائز ووٹوں کو کیوں مسترد کیا گیا؟ اور کیوں دو ارب روپے کے ڈیفالٹر کو انتخابات لڑنے کی اجازت دی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ مارچ سے ہمیں کورونا بھی نہیں روک سکے گا اور 26 مارچ کو لانگ مارچ کے لیے پورے ملک سے قافلے روانہ ہوں گے۔

انہوں نے بتایا کہ کل پی ڈی ایم سربراہی اجلاس میں پارلیمنٹ سے مستعفی ہونے کے آپشن پر بھی غور کیا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here