کراچی: لاہور سے کراچی آنے والی پی آئی اے کی ایک پرواز کراچی میں لینڈنگ سے ایک منٹ قبل حادثے کا شکار ہوگئی ہے۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پی کے 303 لینڈنگ اپروچ پر تھی کہ کراچی ایئرپورٹ کے جناح ٹرمینل سے محض چند کلومیٹر پہلے ملیر ماڈل کالونی کے قریب جناح گارڈن کی آبادی پر گر گئی۔اطلاعات ہیں کہ جہاز میں 95 مسافر اور عملے کے ارکان سوار تھے۔ حادثے کے بعد آگ لگ گئی اور قریب کی آبادی کو بھی آگ نے لپیٹ میں لے لیا۔ ذرائع کے مطابق طیارہ ماڈل کالونی اور ملیر کینٹ کے قریب جناح گارڈن کے پاس گرا ہے اور اس میں گرتے ہی ہولناک آگ لگ گئی، طیارہ گرنے سے علاقے میں کے الیکٹرک کی تاریں اور ٹیلی فون کی تاریں بھی مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔ سول ایوی ایشن، فائر بریگیڈ، پولیس، رینجرز اور دیگر اداروں کی جانب سے امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here