اخبارات کی تصدیق کا عمل اشتہارات کے شفاف اجراء اور منصفانہ تقسیم کو یقینی بنانے میں معاون ثابت ہو گا وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ آزادی اظہار رائے کے بنیادی، آئینی اور جمہوری حق پر کامل یقین رکھتے ہیں، حکومت تمام علاقائی زبانوں کی ترویج، صحافت کے فروغ اور ادب کی ترقی کیلئے پرعزم ہے، اخبارات کی تصدیق کے عمل کا بنیادی مقصد ملک میں حقیقی صحافت کا فروغ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو علاقائی پریس کے حوالہ سے اپنے بیان میں کیا۔ سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ علاقائی پریس قومی میڈیا کا ایک اہم اور مؤثر حصہ ہے، آزادی اظہار رائے کے بنیادی، آئینی اور جمہوری حق پر کامل یقین رکھتے ہیں، پاکستان تحریک انصاف کی حکومت علاقائی اخبارات کی ترقی کی خواہاں ہے، حکومت تمام علاقائی زبانوں کی ترویج، صحافت کے فروغ اور ادب کی ترقی کیلئے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں آزاد اور ذمہ دارانہ صحافت کے فروغ کیلئے سہولتیں فراہم کرتے رہیں گے، اخبارات کی تصدیق کے عمل کا بنیادی مقصد ملک میں حقیقی صحافت کا فروغ ہے، یہ عمل نمائندہ میڈیا تنظیموں اور دیگر متعلقہ فریقین کی مشاورت اور تعاون سے آگے بڑھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ یہ عمل اشتہارات کے شفاف اجراء اور منصفانہ تقسیم کو یقینی بنانے میں ممد و معاون ثابت ہو گا، تصدیق کے عمل کے حوالہ سے کو ئی غلط فہمی نہیں ہونی چاہئے، یہ عمل علاقائی صحافت کو تقویت بخشے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here