وفاقی وزیر تعلیم کا کہنا ہےکہ کورونا کیسز میں کمی نہیں آئی تو اسکول بند رکھنے کا آپشن موجود ہے۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اپنے ایک بیان میں کہا ہےکہ کورونا کم نہ ہوا تو اسکول بند ہی رہیں گے۔امتحانات کے بغیر طلبا کو اگلی کلاسوں میں پروموٹ کرنے کا آپشن بھی برقرار ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسکولوں میں امتحانات کی وجہ سے کورونا کے سائے منڈلا رہے ہیں۔ کورونا سے حالات زیادہ خراب ہوئے تو کچھ بھی ممکن ہے۔

واضح رہے کہ پنجاب میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث پنجاب کے سات شہروں میں آج سے تمام تعلیمی اداروں کو 15 دن کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

معاون خصوصی برائے صحت فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ تقریحی پارک شام 6 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ سندھ اور بلوچستان میں کورونا کیسز کی شرح کم ہے اور ان صوبوں میں 50 فیصد طلبہ تعلیمی اداروں میں حاضری دیتے رہیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here