اسٹاف رپورٹ
کراچی ۔پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری سردار عبدالرحیم نے کہا ہے کہ لیاقت آباد فلائی اوور برج پر 21 مارچ کو فنکشنل لیگ کا جلسہ کراچی میں نئیں تاریخ رقم کرے گا ، کارکنان بھرپور تیاریاں شروع کردیں ، گھر گھر جاکر عوام کو شھید سورھیہ بادشاھ کی پاکستان کے قیام کےلیے دی جانے والی قربانیوں سے آگاہی دی ، ان خیالات کا اظہار کراچی زون رابطہ کمیٹی اور ضلعی عہدیداران کے اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے کیا ، اجلاس کراچی زون رابطہ کمیٹی کے سیکریٹری سر احمد علی سمیت تمام اضلاع کے صدور اور سیکریٹریز اور دیگر عہدیداروں نے شرکت کی ۔ سردار عبدالرحیم نے مزید کہا ہماری سیاست کا محور سندھ کو متحد کرنے اور عوامی مسائل کے حل کے لیے سیاست کرنی ہے ، کراچی کی عوام اپنے آپ کو مجبور نہ سمجھے بلکہ اپنے آپ کو پیر صاحب پاگارا کا حر سمجھتے ہوئے لوگوں کی خدمت کرتے ہوئے ترقی کی منزل طئع کرے ، فنکشنل لیگ جو چاہتی ہے وہ کرتی جو کہتی ہے وہ کرتی ہے ، انہوں نے کہا کہ ہم نہ صرف پرعزم ہے لیکن ہمارے جو مقاصد ہیں انہیں ضرور پورا کریں گے ، سردار عبدالرحیم نے مزید کہا کہ پیر صاحب پاگارا کو اپنا رہنما مان کر ان تمام کو شکست دینا ہے جو پاکستان کے لیے دیمک ہے ، یہ صوبا یہ شہر یہ سب ہمارا ہے ، اس موقع پر فنکشنل لیگ سندہ کے رابطہ سیکریٹری عبدالکریم شیخ نے کہا کہ لیاقت آباد کا جلسہ ہمارے لیے بڑا چیلنج ہے مگر ہم پر امید ہیں کہ یے جلسا کراچی کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسا ثابت ہوگا ، اس موقع پر کراچی زون رابطہ کمیٹی کے کنوینئر بیریسٹر ارشد شر بلوچ نے کہا کہ کراچی کا یہ جلسہ پاکستان مسلم لیگ کا پہلا پاور شو ہوگا ، انشاء اللہ ایسا جلسہ کریں گے جو کراچی کے لیے ناقابل فراموش ہوگا ، کراچی زون رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینئر سلمان فیاض نے کہا کہ کراچی کا یہ جلسہ کراچی سے کشمور تک بیداری پیدا کرے گا ، اجلاس کو کراچی زون رابطہ کمیٹی کے رکن سید حسن امام نے اپنا تحریر کردہ خوبصورت نغما پیش کیا