لاہورکی احتساب عدالت میں داخل ہونے سے روکنے پر لیگی خاتون رہنما نے لیڈی کانسٹیبل کو تھپڑ مار دیے۔

پولیس نے لیڈی کانسٹیبل انعم فاطمہ کی مدعیت میں تھانہ اسلام پورہ میں مقدمہ درج کرلیا جس میں کہا گیا ہےکہ خاتون لیگی رہنما تنویر چوہدری کواحتساب عدالت میں داخل ہونے سے روکا تو انہوں نے تھپڑ مارے اور دھکے دیے۔

واقعے کے فوری بعدپولیس نے تنویر چوہدری کو حراست میں لے لیا جس پر لیگی رہنماؤں نے پولیس کی منت سماجت کی تو پولیس نے انہیں لیڈی کانسٹیبل سے معافی مانگنے کا کہا لیکن خاتون نے معافی مانگنے سے انکار کر دیا جس پر پولیس نے کار سرکار میں مداخلت اور تشدد کی دفعات کےتحت مقدمہ درج کرلیا۔

مقدمے میں تنویر  چوہدری سمیت 5 نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here