کراچی (اسٹاف رپورٹ) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کورونا کے مزید 3 مریض  انتقال کرگئے، 136 مریض کی حالت تشویشناک ہے، 4679 کورونا کے ٹیسٹ کئے جس میں 864 نئے مریض ظاہر ہوئے، ابتک 127573 ٹیسٹ کئے گئے ہیں جس میں 17241 مریض سامنے آئے، مزید 3 مریضوں کے انتقال سے مجموعی تعداد 280 ہوگئی ہے، اس وقت 12472 مریض زیرعلاج ہیں، زیرعلاج 11095گھروں، 815 مراکزاور 562 اسپتالوں میں ہیں، 136 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جس میں 29 وینٹی لیٹرز پر ہیں، آج 280 مزید مریض صحتیاب ہوکر نارمل زندگی کو لوٹ گئے، صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 4489 ہوگئی ہے۔

864 کیسز میں 657 نئے کیسز کا تعلق کراچی سے ہیں، ضلع شرقی میں 171، ملیر میں 141 اور ضلع جنوبی 117 نئے کیسز پورٹ ہوئے، ضلع وسطی میں 94 ، کورنگی میں 75 اور ضلع غربی 59  مزید کیسز سامنے آئے، گھوٹکی میں 31، جیکب آباد میں 30 اور لاڑکانہ میں 21 نئے کیسز ظاہر ہوئے، سکھر میں 17، شکارپور اور قمبر-شہدادکوٹ میں 7-7 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ ٹھٹھہ اور کشمور- کندھ کوٹ میں 5-5 مزید کورونا کیسز سامنے آئے، مٹیاری اور نوشہروفیروز میں 2-2 نئے کیسز ظاہر ہوئے، وزیراعلیٰ سندھ کی عوام کو ایک بار پھر احتیاط کرنے کی ہدایت ہمیں کورونا کے ساتھ رہنے کیلئے احتیاطی تدابیر سیکھنا ہونگی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here