سندھ میں سینیٹ الیکشن: جی ڈی اے نے عدالت اور الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کا اعلان کردیا۔


جی ڈی اے کے رہنماوّں حسنین مرزا ، نصرت سحر عباسی اور دیگر کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن سندھ میں سینیٹ انتحابات کے حوالے سے انکوائری کرے۔


انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ بھی یہی کہتا ہے کہ الیکشن کمیشن شفاف الیکشن کروائے، لیکن المیہ ہے کہ پیپلزپارٹی کے سات اراکین راتوں رات معذور ہوگئے۔


ان کا کہنا تھا کہ ایک انتہائی طاقتور وزیر اپنی وزارت چلاتا ہے مگر بیلٹ پیپر نظر نہیں آتا ، ہمارا اس الیکشن پر اعتراض ہے اور ہم جلد عدالت سے رجوع کرینگے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here