وزیراعظم عمران خان کے قوم سے خطاب پر الیکشن کمیشن آج مشاورت کرے گا۔ الیکشن کمیشن کے حکام کا غیر رسمی اجلاس آج ہوگا۔

اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کے قوم سے خطاب کا جائزہ لیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن وزیراعظم کے بیان پر رد عمل دینے یا نہ دینے پرغور کرے گا۔ غیر رسمی اجلاس الیکشن کمیشن کے ایک رکن کی تجویز پر بلایا گیا ہے۔

اجلاس چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے طلب کیا ہے۔ اجلاس میں دیگر ممبران الیکشن کمیشن بھی شریک ہوں گے۔ وزیراعظم عمران خان کے بیان کی ویڈیو بھی حاصل کرلی گئی ہے۔

واضح رہے کہ قوم سے خطاب کے دوران وزیراعظم عمران خان نے سینیٹ انتخابات کے دوران الیکشن کمیشن پر کڑی تنقید کی تھی۔

انہوں نے الیکشن کمیشن سے استفسار کیا تھا کہ جب آپ کو سپریم کورٹ نے موقع دیا تو کیا وجہ تھی کہ آپ 1500 بیلٹ پیپرز پر کوئی بار کوڈ نہ لگا سکے۔

وزیراعظم نے الیکشن کمیشن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پھر جب آپ کو سپریم کورٹ نے موقع دیا اور کہا کہ الیکشن خفیہ کروالیں لیکن بیلٹ کی شناخت کا طریقہ رکھیں، مثال کے طور پر آج اگر ہم جاننا چاہیں کہ ہمارے جو 15، 16 لوگ جو بکے ہیں وہ کون ہیں تو آپ نے انہیں بھی بچالیا سیکرٹ بیلٹ کرواکے، آپ نے ہماری جمہوریت کو نقصان پہنچایا ہے، یہ کونسی جمہوریت ہے جہاں پیسے دے کر کوئی سینیٹر بنتا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ملک کی جمہوریت کو ڈی کریڈٹ کرنے کا موقع دیا، اس سے کیا ہوا، آج ہماری جمہوریت اوپر گئی یا نیچے گئے؟ آپ نے ملک کی اخلاقیات کو نقصان پہنچایا ہے، آپ کو اندازہ ہی نہیں کہ کتنا پیسہ چلا ہے سینیٹ الیکشن میں، جو کروڑوں روپے خرچ کرکے سینیٹر بنے گا وہ ملک کی خدمت کرے گا؟ وہ یہ پیسہ کہاں سے ریکور کرے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here