اداکار آغا علی کا کہنا ہے کہ وہ بچوں کے حوالے سے کی جانے والی منصوبہ بندی پر یقین نہیں رکھتے۔
اداکار آغا علی اور حنا الطاف گزشتہ برس رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، حال ہی میں انہوں نے ایک شو میں شرکت کی جس میں میزبان نےآغا علی سے بچوں کے مستقبل کے حوالے سے سوال کیا۔
پہلے تو آغا علی نے میزبان کے سوال پر سوال کیا کہ کس کے بچے؟ بعد ازاں ان کا کہنا تھا کہ جب بچے ابھی آئے ہی نہیں تو ان سے متعلق کیا سوچنا۔
اداکار نے کہا کہ انہوں نے بچوں کے حوالے سے کچھ بھی نہیں سوچا ہوا کیونکہ حنا اور میں ابھی خود بچے ہیں۔
آغا علی کا کہنا تھا کہ پلاننگ کے برعکس جو اللہ کی مرضی ہو، بچوں کے حوالے سے کسی منصوبہ بندی پر یقین نہیں رکھتا، بچوں کے مستقبل کے حوالے سے بھی کچھ نہیں سوچتا، چاہتا ہوں وہ جو بھی بنیں لیکن اچھا انسان ضرور بنیں۔
اداکار نے مزید کہا کہ یہ بات سب سے کہنا چاہتا ہوں کہ ہم سب کو چاہیے ہم سب سے پہلے بچوں کو اچھا انسان بنائیں۔