اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ کل کا فیصلہ عوامی نمائندوں کا فیصلہ ہے کیونکہ اراکین پارلیمان عوام کے نمائندے ہوتے ہیں، انہوں نے اپنے ضمیر کی آواز پر ووٹ دئیے ہیں۔

پنجاب میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل سینیٹ انتخابات میں پی ڈی ایم نے کامیابی حاصل کی ہے، وہ نہ صرف یوسف رضا گیلانی کی کامیابی ہے بلکہ ایوانوں سے باہر عوام کی بھی جیت اور ان کے جذبات کی ترجمانی ہے۔

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ آج جس قدر مہنگائی ہے وہ ہمارے دور سے بہت زیادہ ہے کیونکہ آج معیشت زمین بوس ہوچکی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہمارے دورے حکومت میں پانچ اعشاریہ فیصد گروتھ ریٹ تھا، اب گروتھ ریٹ صفر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پونے تین سالوں میں کوئی ایک میگا پراجیکٹ دکھا دیں اور گزشتہ پونے 3 سال آپ نے کچھ نہیں کیا تو ایسے ہی عوامی فیصلے آتے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا اجلاس چند دنوں میں ہونے والا ہے اور مستقبل کا لائحہ عمل اسی اجلاس میں طے پائے گا، پی ڈی ایم اچھا فیصلہ کرے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here