ppp murad shah

سینیٹ انتخابات میں سندھ اسمبلی سے اب تک کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق 11 نشستوں میں سے پیپلزپارٹی7، متحدہ قومی موومنٹ اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) 2، 2 پر کامیابی حاصل کی۔

سینیٹ انتخابات میں سندھ میں پیپلزپارٹی نے اپ سیٹ کردیا۔ پیپلزپارٹی کی جنرل نشستوں پر 4 سیٹیں بنتی تھیں لیکن 5 پرکامیابی حاصل کی جبکہ 99 ارکان کی موجودگی میں پی پی کو 4 جنرل نشستوں پرکامیاب ہونا تھا۔

پیپلزپارٹی کوپانچویں سیٹ پرکامیابی اپوزیشن کے ووٹوں سے ملی ہے۔ اب تک کے غیر سرکاری نتیجے کے مطابق سندھ سے پیپلزپارٹی نے جنرل کی 5، خواتین اور ٹیکنوکریٹس کی ایک ایک نشست حاصل کی اور یہ تعداد 7 بنتی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here