اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کےچہروں پر سیاسی موت نظر آرہی ہے ، پی ڈی ایم اتحادعارضی ہے ،میرا ایک ہی پلان ہے اور وہ عمران خان ہے اور عمران خان جیت رہاہے۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے سینیٹ انتخاب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا الیکشن قریب ہوتا ہے تو لوگوں کے مسائل زندہ ہوجاتے ہیں، آج جمہوریت کا دن ہے، اب ہمیں الیکشن اصلاحات کی طرف جانا چاہیے تاکہ جمہوریت مضبوط ہو۔

اپوزیشن کے حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ان کے چہروں پر سیاسی موت نظرآرہی ہے، یہ بھی ہوسکتاہے کہ پیپلزپارٹی والے پی ٹی آئی کوووٹ دے دیں، پنجاب میں آسانی سے الیکشن پرٹوکرہ رکھ دیا، عمران خان کا امیدوار شیخ حفیظ جیتے گا۔

شیخ رشید نے کہا یہ کبھی نہیں ہوسکتاکہ یہ الیکشن میں متحدہوجائیں، یہ ان کا نام نہاد کا اتحاد ہے جو صرف تھوڑے عرصے کا ہے، یہ لوگ کوئی سرپرائز نہیں دیں گے یہ سمجھدار لوگ ہیں ، یہ تو کہہ رہے تھے سینیٹ سے پہلے حکومت ختم ہوجائےگی ، انھوں نے تاثردینے کی کوشش کی کہ یہ تو جیتے ہوئے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here