مسلم لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہےکہ سینیٹ انتخابات میں یوسف رضا گیلانی کی جیت کیلئے پر امید ہیں۔
سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے سینئیر رہنما شاہد خاقان عباسی نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ انتخابات ماضی کے طریقہ کار کے مطابق ہونگے، سپریم کورٹ فیصلے کے بعد صدارتی ریفرنس کی حیثیت ختم ہوگئی، پارلیمان سے ہی ایوان بالا کے الیکشن کا طریقہ کار تبدیل کیا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ سینیٹ انتخابات میں پی ڈی ایم کے متفقہ امیدواراورسابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی جیت کیلئے پر امید ہیں، پی ڈی ایم امیدوار کی کامیابی سے پاکستان کی سیاست کو نیا رخ ملے گا۔
شاہد خاقان نے کہا کہ ڈسکہ میں 20 پریذائیڈنگ آفیسر اغوا ہوئے جو آج تک نہیں پتا چل سکا کس نے اغوا کیے، جب حکومت خود ووٹ چوری کرنے میں ملوث ہو وہاں انصاف کی کیا توقع کریں گے۔