پی ایس ایل 6 کا گزشتہ روز ملتوی ہوجانے والا میچ آج کھیلاجائے گا۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں شام 7 بجے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کا ٹاکرا ہوگا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیگ اسپنر فواد احمد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد کل کھیلے جانے والے میچ کو پہلے موخر کر دیا گیا تھا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق شائقین کے پیر والے ٹکٹس آج کیلئے کارآمد ہوں گے۔

واضح رہےکہ اس وقت پی ایس ایل پوائنٹس ٹیبل پر پشاور زلمی پہلے، لاہور قلندرز دوسرے، کراچی کنگز تیسرے، اسلام آباد یونائیٹڈ چوتھے، ملتان سلطانز پانچویں اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آخری نمبر پر موجود ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here