فردوس عاشق کا کہنا ہے کہ پیسے کے بل بوتے پرسینیٹ الیکشن چرانے والے ناکام و نامراد ہوں گے۔

معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا سینیٹ الیکشن سے متعلق کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سینیٹ انتخابات کےشفاف انعقاد کو یقینی بنانا چاہتے ہیں، وزیراعظم کا شفاف الیکشن کا اقدام اپوزیشن کو ہضم نہیں ہو رہا۔

انہوں نے کہا ہے کہ اپوزیشن پیسے کی چمک سے اکثریت بناکر ایوان کو ہائی جیک کرنا چاہتی ہے، ایوان کو پیسے کے زور پر ہائی جیک کرنا اپوزیشن کی خام خیالی ہے۔

معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کرپشن کی روک تھام اور قومی مفاد کی قانون سازی کو رکوانا اپوزیشن کا مقصد ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کی رائے کے بعد انتخابات کی شفافیت یقینی بنانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here