کراچی: صدر کی مارکیٹوں میں افغانیوں نے قبضہ کرنا شروع کر دیا۔

بوہری بازار اور دیگر بازاروں کی ملحقہ سڑکوں پر افغانی قبضہ مافیا کا راج چلنے لگا۔

فٹ پاتھوں ، سڑکوں اور دکانوں کے سامنے قبضہ مافیا نے ڈیرے ڈال دیے گئے ہیں ۔

روزگار کرنے اور غریب ہونے کا بہانہ بنا کر قدم رکھنے والے یہ افغانی اب دکاندارو ، راہگیروں اور شہریوں سے بدمعاشی کرنے لگے۔

دکانوں کے سامنے موجود خالی جگہوں پر قبضہ کر لیا جاتا ہے۔

جبکہ وہاں خریداری کے لیے ، بنکوں میں کام کے لیے ، مال سپلائی کیلیے یا کھانے پینے کے لیے آنے والے شہریوں کو یہ دھکے دے کر سڑک اور فٹ پاتھوں سے ہٹا دیتے ہیں۔

صدر کی مارکیٹوں کے دکانداروں کا کاروبار ہر روز کم سے کم تر ہوتا جا رہا ہے کیونکہ یہ گاہک کو دکان کے قریب آنے ہی نہیں دیتے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ کے ایم سی ، ڈی ایم سی ، ڈپٹی کمشنر آفس ، پولیس اور اینٹی انکروچمنٹ کے اہلکاروں کو یا تو ڈرایا دھمکایا جاتا ہے یا پھر رشوت دے کر خاموش کروا دیا جاتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here