اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ سیاسی منافقت کا دوسرا نام پی ڈی ایم ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ اپوزیشن ایک جانب دھاندلی کا ووایلا مچارہی ہے تو دوسری جانب شفاف انتخابی نظام کی مخالفت میں ایڑی چوٹی کا زور لگا رہی ہے۔

گزشتہ روز شبلی فراز نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کی 20پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کی پیشکش آزادانہ اورشفاف انتخابات کو یقینی بنانے کی انکی جدوجہدکا مظہر ہے۔انکی فراخ دلی پراْنگلیاں اْٹھانےوالے درحقیقت انتخابی عمل میں شفافیت اوراوپن بیلٹ کی مخالفت کررہے ہیں۔ان کا دوغلاپن قوم کے سامنے کھل کر عیاں ہو چکا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here