اوپو کے نئے فلیگ شپ فائنڈ ایکس 3 سیریز کے فونز جلد متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

تاہم ان کی تصاویر قبل از وقت سامنے آگئی ہیں۔

فائنڈ ایکس 3 سیریز کے کم از کم 3 فونز پیش کیے جانے کا امکان ہے جن میں فائنڈ ایکس 3 نیو، فائنڈ ایکس 3 پرو اور فائنڈ ایکس 3 لائٹ شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق یہ تینوں فونز مارچ میں متعارف کرائے جاسکتے ہیں جن مین سے فائنڈ ایکس 3 نیو اوپو کے رینو 5 پرو پلس 5 جی کا ری برانڈ ماڈل ہوگا۔

اگر یہ واقعی ری برانڈز ماڈل ہوگا تو اس میں ممکنہ طور پر اسنیپ ڈراگون 865 پراسیسر، 4500 ایم اے ایچ بیٹری 65 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ، 6.55 انچ کا 90 ہرٹز او ایل ای ڈی ڈسپلے، 4 بیک کیمرے جیسے فیچرز ہوں گے، جن میں مین کیمرا 50 میگا پکسل وائیڈ اینگل، 13 میگا پکسل ٹیلی فوٹو، 16 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 2 میگا پکسل کیمرا شامل ہوگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here