کراچی: پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے دعوی کیا ہے کہ ان کی گاڑی پر پولیس کی موجودگی میں فائرنگ ہوئی، دوسری جانب الیکشن کمیشن نے حلیم عادل کو حلقہ پی ایس 88 سے باہر رکھنے کا حکم دے رکھا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ کراچی کے حلقے پی ایس 88 میں ضمنی انتخابات کے دوران پیپلز پارٹی کی جانب سے الیکشن کمیشن کو تحریری درخواست دی گئی کہ پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ اسلحے کے زور حلقے میں ووٹرز کو ہراساں کر رہے ہیں، جس پر چیف الیکشن کمشنر نے مسلح افراد کو انتخابی حلقے سے باہر رکھنے کی ہدایات جاری کی تھیں۔

معاملے پر حلیم عادل شیخ نے موقف اختیار کیا کہ ان کی گاڑی پر پولیس کی موجودگی میں فائرنگ کی گئی۔ دریں اثنا حلقے میں پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کے کارکنان ایک دوسرے سے الجھتے رہے اور ہاتھا پائی کے واقعات بھی پیش آئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here