کوہالہ (نوید اکرم عباسی ) یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں تاریخی کوہالہ پل دن بھر سیاسی قائدین کی کشمیر آمد پر عوام کی توجہ اور استقبال کا مرکز بنا رہا چئیرمین پاکستان پیلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری جمیت علماء اسلام کے مولانا فضل الرحمن پاکستان مسلم لیگ کی رانما مریم نواز شریف کے استقبال کے لیے آذادکشمیر اور سرکل بکوٹ سے بہت بڑی تعداد میں عوام علاقہ نے شرکت کی کوہالہ تاریخی پل پر بلاول بھٹو زرداری کا زبردست استقبال کیا گیا جبکہ مریم نواز شریف کا چھتر کلاس میں بہت بڑے عوامی اجتماع نے استقبال کیا اور مولانا فضل الرحمن کا برسالہ میں استقبال جہاں مولانا فضل الرحمن نے نماز بھی پڑھائی ۔
یوم یکجہتی کشمیر کشمیر کے مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کےلیئے کوہالہ پل پر سرکاری تقریب کے بعد پی ڈی ایم اے کے قائدین جنھوں نے مظفر آباد میں بڑے عوامی اجتماع میں جاکر اظہار یکجہتی کرنا تھا انھوں نے براستہ کوہ مری سرکل بکوٹ (ایبٹ آباد ) کوہالہ کے پل سے گزر کر جانا تھا ان قائدین کے استقبال کے لیے آذادکشمیر اور سرکل بکوٹ سے دن بھر لوگ قافلوں کی صورت میں کوہالہ آتے رہئے سکیورٹی کی وجہ سے مریم نواز شریف کا قافلہ کوہالہ سے گزر گیا جبکہ بلاول بھٹو زرداری کے استقبال کے لیے آنے والے جیالوں نے قافلہ روک لیا اور زبردست نعرے بازی جئیے بھٹو کے نعروں سے کوہالہ گونجتا رہا.
سیکورٹی رسک کی وجہ سے بلاول بھٹو زرداری کو گاڑی سے نیچے اترنے سے منع کیا گیا جس پر وہ گاڑی کے شیشے کھول کر جیالوں کے نعروں اور استقبال پر جواب دیتے رہئے اور مسکراہٹ کے ساتھ ہاتھ ھلا کر جواب دیا کافی دیر تک نعرے بازی اور استقبال کے بعد انکا قافلہ روانہ ہوا مریم نواز شریف کے استقبال کے لیے چھتر کلاس کے مقام پر عوام کا جوش اور ولولے کے ساتھ استقبال کیا قابل دید تھا جبکہ مولانا فضل الرحمن نے عوام میں کھل مل کر برسالہ میں نماز ادا کی ۔