covid sindh

کراچی : وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال بیان کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 23 مریض انتقال کرگئے جبکہ 579 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور397 افراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں11125 نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے نتیجے میں 579 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جو کہ تشخیص کی شرح کا5.2 فیصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 23 مریض انتقال کرگئے جس سے اموات کی مجموعی تعداد 4059ہوگئی ہے جوکہ اموات کی شرح کا 1.6 فیصد ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اب تک 2768313 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے اور 249497 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید397مریض صحتیاب ہو چکے ہیں جس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد226414 ہوچکی ہے جو کہ بحالی کی شرح کا 91 فیصد ہے۔ انہو ں نے کہا کہ اس وقت 19024 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے18362  گھروں میں ،15آئسولیشن سینٹرز میں اور647 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ600مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جن میں سے79 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ579 نئے کیسز میں سے293 کا تعلق کراچی سے ہے جن میں ضلع شرقی 117،ضلع جنوبی 89، کورنگی 31، ضلع غربی25، ضلع وسطی 18 اورملیر میں سے 13 نئے کیسزرپورٹ ہوئے ہیں ، اسی طرح حیدرآباد 102،ٹھٹھہ 18،جامشورو15، بدین 12،سجاول 10، ٹنڈو محمد خان اور عمر کوٹ9۔ 9،میرپور خاص،شکارپور،دادو اور خیرپور 8۔ 8،مٹیاری اور شہید بے نظیر آباد 7۔7، جیکب آباد 6، گھوٹکی اور نوشہروفیروز5۔ 5،ٹنڈوالہیار،قمبر اور لاڑکانہ 4۔ 4، سکھر میں سے 1 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے کے عوام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ  ایس او پیز  پر عمل کریں اور محفوظ رہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here