اسٹاف رپورٹ
اسلام آباد:وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔
ڈینئل پرل کیس میں ملزمان کی بریت کے فیصلے کے معاملے پروزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ٹیلی فونک گفتگو میں امریکی وزیر خارجہ نے ڈینئل پرل کیس میں ملزمان کی بریت کے فیصلے پر تشویش کا اظہار کیا اور ملزمان کی سزاؤں کو یقینی بنانے پر زور دیا۔
وزیرخارجہ نے کہاکہ انصاف کی فراہمی کے لیے قانونی تقاضوں کی مکمل پاسداری دونوں ممالک کے مفاد میں ہے۔
وزیر خارجہ نے اپنے امریکی ہم منصب کو اس حوالے سے کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔
امریکی وزارت خارجہ کا کہناہے کہ ڈینئل پرل کیس کے ملزم احمد عمر شیخ پر امریکا میں مقدمہ چلانے کو تیار ہیں۔
سندھ حکومت نے اس حوالے سے سپریم کورٹ میں نظرثانی کی درخواست بھی دائرکردی ہے۔