اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد :وفاقی حکومت کی جانب سے براڈ شیٹ کیس کی تحقیقات کے لیے جسٹس (ر) عظمت سعید پر مشتمل ایک رکنی کمیشن کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

اسٹبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کئے جانے والے نوٹیفیکشن کے مطابق جسٹس (ر) عظمت سعید پر مشتمل ایک رکنی کمیشن کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کیا اور نوٹیفکیشن کے ساتھ ٹی او آرز بھی جاری کردیے گئے ہیں۔


نوٹیفکیشن کے مطابق کمیشن کوتحقیقات کے لیے افسران اور ماہرین پرمشتمل کمیٹیاں بنانے کا اختیار ہوگا، کمیشن براڈشیٹ اور آئی اے آر کے انتخاب، تقرری اورمعاہدوں کی چھان بین کرے گا۔


وٹیفکیشن میں مزید کہا گیا کہ جسٹس (ر) عظمت سعید پر مشتمل کمیشن 2003 میں براڈشیٹ اور انٹرنیشنل ایسٹ ریکوری فرمز سے معاہدوں کی منسوخی کی وجوہات کی جانچ کرے گا اور ساتھ ہی 2008 میں براڈ شیٹ کوپاکستان کی ادائیگیوں کی وجوہات اور اثرات کی نشاندہی بھی کرے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here